عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کیساتھ 2300 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں