سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 592 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1047 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ 24 ہزار 599 روپے مالیت کے 23 کروڑ 29 لاکھ 12 ہزار 683 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں