ٹماٹرسمیت کئی سبزیاں مہنگی، برائلرکی قیمت کو بھی پر لگ گئے

لاہور:(دنیا نیوز) مہنگائی کا سفر جاری، ٹماٹرسمیت کئی سبزیاں مہنگی، برائلرکی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 15روپے اضافے کے بعد سرکاری نرخ 160 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو کا نرخ چار روپے بڑھ کر 83 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لہسن کا سرکاری نرخ 25 روپے اضافے سے 395 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں لہسن 500 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، ادرک کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 620 روپے کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔

دوسری جانب لیموں 290 روپے کی بجائے 400 روپے کلو تک بیچے جا رہے ہیں، پھول گوبھی اور بند گوبھی 120 روپے کلو فروخت ہوتی رہی۔

علاوہ ازیں برائلر گوشت بھی 22 روپے کلو مہنگا ہو گیا، برائلر گوشت 541 روپے کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ فارمی انڈوں کے نرخ میں ایک روپے اضافے سے 253 روپے فی درجن تک پہنچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں