سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروباری کا منفی رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 204 پوائنٹس کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 283 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 488 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 77 کروڑ 39 لاکھ 7 ہزار 32 روپے مالیت کے 12 کروڑ 13 لاکھ 23 ہزار 636 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں