پی آئی اے حکام کی پروازوں کی بحالی کیلئے برطانیہ اور یورپی ممالک سے رابطوں میں تیزی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے برطانیہ اور یورپی یونین حکام سے رابطوں میں تیزی آگئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں یورپی یونین حکام سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعدد سیشن ہوئے ہیں، گزشتہ دو روز میں طویل سیشن میں پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر بات ہوئی۔

سی اے اے حکام نے یورپی یونین کو درخواست کی کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے یورپ اور برطانیہ کی طرف سے تمام دیئے گئے اہداف مکمل کرلیے اب پاکستانی ایئرلائنز کو فوری بحالی کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے سے قبل یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازیں کی بحالی چاہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں