پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد مثبت رجحان

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 578 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں