عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالرز کی کمی کیساتھ 2727 ڈالز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں