عالمی تجارتی کمپنیوں کیلئے ہمارے پورٹس حاضر ہیں: قیصر احمد شیخ

چنیوٹ:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی کمپنیوں کیلئے ہمارے پورٹس حاضر ہیں۔

چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑے عرصے سے دہشتگردی کی لہر چل رہی ہے، میرے لیے پاکستان اہم ہے سیاسی پارٹیاں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، گزشتہ حکومت ملک ڈیفالٹ کر گئی، میں سیدھی بات کرتا ہوں، آئی ایم ایف قرضہ دینے کو تیار ہوتا ہے تو فون کرتے ہیں کہ انہیں قرضہ نہ دیں۔

قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے چین کے صدر آتے ہیں تو یہ دھرنا دے دیتے ہیں ، ملک کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی ہے،ملک میں ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے اپنا پورا کردار ادا کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ ملک میں آبادی دو فیصد بڑھ رہی ہے، ورلڈ بینک کے مطابق یہ معمولی اضافہ ہے، پاکستان میں غریب دس فیصد پائے جارہے ہیں، یہ آبادی کا پچاس واں حصہ  ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے سکول جا نہیں پا رہے، اڑھائی کروڑ بچہ تعلیم سے محروم ہیں، سیاستدان آپس میں لڑتے جھگڑتے رہے اور مل کر نہ بیٹھے تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔

قیصر احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیرملک بنائیں گے، دنیا کی بڑی کمپنیاں ہمارے رابطے میں ہیں، دنیا میں چلنے والے بڑے بحری جہاز پاکستان آنا شروع ہو گئے ہیں، جن کیلئے ہمارے پورٹس حاضر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں