عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں بری کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 77 ڈالرز کی کمی کیساتھ 593 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں