سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سٹیٹ بینک ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ کے ساتھ 16 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.10 کروڑ ڈالر کمی سے 5.18 ارب ڈالر رہ گئے، ملکی مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔