عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 933 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 300 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ہو گئی، اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 32 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 46 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 28 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 898 روپے ہو گئی۔