زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 27 فروری کو 16 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 43 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 13 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں