پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادا کر دیئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی جانب سے سیف ڈپازٹ کے طور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے اپنی عالمی ادائیگیاں وقت پر کیں اور بروقت وصولیوں سے زرمبادلہ ذخائر پر زیادہ اثر بھی نہیں ہونے دیا۔

پاکستان نے تقریباً ڈیرھ ارب کے یورو بانڈ اور میچور ہوئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی ادائیگی کی، 50 کروڑ کے یورو بانڈ بیچے، سعودی عرب کا 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ وصول کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں