عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔

آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 94 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 785 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 94 روپے گھٹ کر 7 ہزار 173 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر گھٹ کر4 ہزار 297 ڈالر پر آگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں