وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ترقی کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں: ایس ایم تنویر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملک کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں فرسٹ اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری معیشت کی بہتری کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہے اور موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایف پی سی سی آئی نے اہم کردار ادا کیا، جس کے جس سے کاروباری طبقے کو ریلیف ملا۔
ایس اہم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی آج معیشت کی بہتری کیلئے جمع ہوئی ہے، بجلی میں کمی کیلئے ایف پی سی سی آئی نے اہم کردار ادا کیا، 36 ڈویژنز میں بڑی صلاحیتیں ہیں، ہر ضلع سے ایک ارب ڈالر ایکسپورٹ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھرپور محنت کر رہے ہیں، سسٹم میں کوئی ایسا ہے جو خرابی پیدا کر رہا ہے، تمام صوبوں سے درخواست ہے آج کھل کر بات کریں، پینل ڈسکشن کے بعد سامنے آنے والی تجاویز پر بات ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments