عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمتیں برقرار
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمتیں برقرار ہیں، جبکہ چاندی سستی ہوگئی۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 61 ہزار 936 رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 96 ہزار 035 روپے پر برقرار رہی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 43 روپے کم ہو کر 6 ہزار 986 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4395 ڈالر پر مستحکم رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments