بنگلادیشی امپائر شرف الدولہ شاہد پہلی بار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل میں پہلی بار بنگلادیش کے امپائر بھی شامل ہو گئے۔

بنگلادیش کے امپائر شرف الدولہ شاہد کی آئی سی سی میں ترقی ہو گئی، اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شرف الدولہ کو امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ شرف الدولہ کو سالانہ ریویو کے بعد ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں