انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج

جمیکا: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ انٹیگامیں کھیلا جائے گا۔

میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو مہمان انگلینڈ ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، کالی آندھی نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے اور وہ اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

لیام لیونگسٹون ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیں ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ لیڈ کر رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 نومبر کو کینسنگٹن اوول برج ٹاؤن بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں