چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان، اہم فاسٹ باؤلرز کی واپسی
کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا نے بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی جس کے لیے ٹیموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی افریقا نے بھی اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا جس کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے، جنوبی افریقی ٹیم میں 2 اہم فاسٹ باؤلرز اینرک نوکیا اور لونگی نگیڈی کی واپسی ہوئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے جنوبی افریقی سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، روسی وین ڈر ڈوسن ، ٹونی ڈی زورزی، ایڈین مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، تبریز شمسی، ٹرسٹن سٹبس، ریان ریکلٹن اور اینرک نوکیا شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلا دیش، افغانستان اور آسٹریلیا بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اپنے ابتدائی سکواڈز کا اعلان کر چکے ہیں۔