پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی عہدے سے مستعفی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفا دے دیا۔

پی سی بی کے مطابق سمیع برنی نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو دسمبر 2024 میں آگاہ کر دیا تھا، پی سی بی میں سمیع الحسن کی مدتِ ملازمت کا اختتام آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد ہوا۔

سمیع الحسن 13 سال تک آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز رہے جس کے بعد 2019 میں بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا تھا، وہ اس سے پہلے توقیر ضیاء کے دور میں 2002 سے 2004 تک جنرل مینجر میڈیا رہے۔

سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ وابستگی میرے لیے اعزاز رہی، مستقبل میں بھی میڈیا برادری سے روابط رہیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں