راولپنڈی: پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 260 افراد گرفتار

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 260 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی میں بسنت کے دوران آتش بازی ، ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سمیت مختلف واقعات میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، کسی زخمی کے چہرے پر اور کسی کے جسم کے دیگر حصوں پر ڈور پھری۔ زخمی افراد کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں راولپنڈی کا 7 سالہ عبداللہ، دس سالہ مصطفی، راول روڈ پر زخمی ہونے و الا 14 سالہ شہیر اور 13سالہ عبدالرافع شامل ہیں، 45 سالہ نورزادہ ، 48 سالہ امتیاز ، بائیس سالہ رجب ، 12سالہ صفیان، 10سالہ اسماعیل اور 7 سالہ ہادی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 13سالہ فاطمہ ، 10سالہ مجاہد، عبداللہ اور امجد بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے 260 سے زائد افراد گرفتارکر لیا جبکہ 15 ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈوریں، 11 پستول اور ساؤنڈ سسٹمز قبضے میں لے لیے۔

پولیس کے مطابق پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن رات گئے تک جاری رہے گا، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، متعلقہ گھروں، عمارتوں کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں