ظاہرپیر: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک

ظاہر پیر: (دنیا نیوز) ظاہر پیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر کے علاقے تھانہ رکن پور کی حدود میں مسلح ملزموں نے گشت پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گئے، ہلاک ملزم کی شناخت ہدایت اللہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا، ہلاک ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد کر لی، ملزم 18 سے زائد قتل، ڈکیتی جیسے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، لاش کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں