سندھ میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، بدنام زمانہ 4 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر سندھ میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے مختلف مقامات سے 4 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے کارروائی سندھ کے مختلف علاقوں میں کی گئی، اس دوران بدنام زمانہ 4 منشیات فروش گرفتار ہوئے جن کی شناخت قمر رضا عرف حذیفہ، محمد سراج عرف ببلو، محسن اور حسن علی کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزموں کے قبضے سے 440 گرام آئس اور 1010 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ایکسائز پولیس نے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں، مقدمات درج کر کے سپلائی کے ذرائع اور ملوث مجرموں کی نشاندہی کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے منشیات اور منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری ہے، بڑے پیمانے پر جاری کریک ڈاؤن لعنت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، منشیات کا جڑ سے خاتمہ حکومت سندھ کا عزم ہے، حکومت کی پالیسی زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں