کراچی، کنڈیارو میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 5 ڈاکو گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی اور کنڈیارو میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے قریب 3 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا، پولیس نے زخمی سمیت تینوں ملزموں کو حراست میں لے لیا، ملزموں کی شناخت آصف علی اور رضوان علی کے نام سے ہوئی، ملزم کو تھانے منتقل کر دیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سچل میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا، ملزم سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی کے تھانوں میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

ادھر سندھ کے علاقے کنڈیارو میں پولیس نے گشت کے دوران کارروائی کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا، ملزم ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں