کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میواہ شاہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران گولیاں لگنے سے 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، ملزموں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزموں سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔

ادھر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ لیاری ایکپسریس کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں