کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور لڑکا قتل

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکے اور لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق منگھوپیر سلطان آباد میں گھر کے اندر سے لڑکا اور لڑکی کی گولیاں لگیں لاشیں ملیں، ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ عرصہ قبل دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد سے دونوں سلطان آباد میں چھپ کر رہ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا جس پر اس کے بھائیوں نے گھر پہنچ کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں