کراچی: پولیس اورڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ ، ایک زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیانیوز) تھانہ سرجانی کےعلاقے یوسف گوٹھ میں پولیس اورڈکیت گینگ کےدرمیان مقابلے میں ایک زخمی سمیت2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایس پی ویسٹ کراچی کے مطابق پٹرولنگ پولیس کا کرولاکارمیں سوارڈاکوؤں سےسامنا ہوا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے اس کےساتھی لے کرفرار ہوگئے۔
پولیس نے سرجانی روزی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے زخمی حالت میں فرار ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کےزیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضےمیں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت دیدار ولد محمد آچر (زخمی) اور امداد حسین ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کےخلاف ضابطےکےتحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔