پولیس کا کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی
شکارپور: (دنیا نیوز) پولیس نے تھانہ غلام شاہ کی حدود گاؤں جکھرانی میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کچے میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔
ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ آپریشن ڈاکو قیوم جکھرانی، ڈنڈ جکھرانی، ہمایوں جکھرانی، جمیت علی جکھرانی، اشرف جکھرانی و دیگر کی گرفتاریوں کے لئے کیا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ فرار ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے ناکہ بندی کر دی گئی، جب تک ڈاکو ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے نہیں کرتے آپریشن جاری رہے گا۔