لیویز فورس میں غفلت برتنے پر اور ڈیوٹی سے غیرحا ضری پر 4 اہلکاروں کو شوکاز جاری
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان لیویز فورس میں غفلت برتنے پر اور ڈیوٹی سے غیرحا ضری پر کارروائی کا آغاز ہو گیا۔
ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے کوئٹہ میں تعینات 4 لیویز اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔
رسالد دار حفیظ اللہ ، رسالد رحمت اللہ ، نائب رسالدار محمد اکرم اور سپاہی محمد آصف کو شوکاز جاری کئے گئے ہیں، چاروں اہلکار ڈائریکٹوریٹ جنرل بلوچستان لیویز فورس کوئٹہ میں تعینات کئے گئے تھے۔
لیویز فورس کی ویجی لینس کمیٹی کے دورے کے موقع پر چاروں اہلکاروں ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، چاروں اہلکاروں کو تین دن کے اندر شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کے لئے ہدایت کی گئی ہے۔