کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
کشمور: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گیہلپور کچے کے علاقے میں کوش برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم ہوا، تصادم کے دوران اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت عبدالغفار، سجاول، بنگل اور معشوق کوش کے ناموں سے ہوئی، دونوں گروپوں میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔
کچے کا علاقہ ہونے کے باعث پولیس تاحال جائع وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی۔