رینجرزاور پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرز اور پولیس بارہ دری نے نارتھ کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید، خرم اور احمد شامل ہیں ، ملزمان سے3 پسٹل بمعہ ایمونیشن، 3موٹر سائیکلیں اور 5 موبائل فون بھی برآمد کرلیے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ ملزمان علاقہ امیرٹریڈرز، بارہ دری سیکشن8 نارتھ کراچی میں پرچون کی دکان پرلوٹ مار کررہے تھے ، رینجرز اہلکاروں نےبروقت کارروائی کرکے سٹریٹ کرمنلز کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔