شکرگڑھ: جائیداد کا تنازع، بیٹے نے باپ کو ہتھوڑے مارکر قتل کردیا

شکرگڑھ: (دنیانیوز)ضلع نارروال کے شہر شکرگڑھ کے علاقے لانڈرہ پنڈوری میں جائیداد کیلئے بدبخت بیٹے نے ہتھوڑے مارکر باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بیٹا اپنے باپ سے جائیداد کی منتقلی کا مطالبہ کرتا تھا، مطالبہ پورا نہ ہونے پرناخلف بیٹے نے باپ کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ پھوپھی کی مدعیت میں بھانجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں