فیروزوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4 فرار ہونے میں کامیاب
فیروزوالہ: (ویب ڈیسک) فیروزوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ملزم کو ریکوری کے لئے لیکر جارہی تھی، ونڈیالہ ناصر کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، ملزم کے ساتھی اندھا دھند فائرنگ کرکے زیرحراست ملزم فیاض کو چھڑا کر لے گئے۔
ڈی پی او بلال ظفر نے مزید بتایا کہ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزموں کا تعاقب کیا دوران سرچ آپریشن ملزم کی لاش برآمد ہوگئی جو ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم فیاض ریکارڈ یافتہ، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔