کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

واقعہ گلبہار کالونی میں پیش آیا، ایس ایچ او ندیم احمد نے بتایا کہ فریئر ٹریفک سیکشن میں تعینات پولیس اہلکار بابر ثنا ٹاور کے عقب میں گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی اور کچھ فاصلے پر ایک اور شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران پولیس اہلکار بابر ڈاکوؤں کے تعاقب میں وہاں پہنچ گیا اور ان پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور اس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر شواہد جمع کرنے کے بعد ڈاکوؤں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیں، ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت 25 سالہ جاوید کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں