اے این ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4 کارروائیوں میں16.7 کلو گرام منشیات،23 لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد،سیالکوٹ اورقصورمیں کی گئیں، کارروائیوں میں 14کلو200گرام،2 کلو 500گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 23 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی جبکہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔