خیبر: مسلح افراد نے سرکاری سکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
خیبر: (دنیانیوز) باڑہ برقمبر خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری سکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق سکول ٹیچر روح الامین اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی جارہے تھے ، سکول کے قریب پہنچتے ہی نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے ، ملزمان سکول ٹیچر کی موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعہ کے خلاف سکول طلباء کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔