لاہور: مغلپورہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم موقع پر گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے وال ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے 15 پر آنے والی کال پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا، ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم سن بچی سے زیادتی کے ملزم طیب کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم بچی کا کزن ہے جس نے معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں