پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل: مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم بھی گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل کے مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حذیفہ واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا، قتل کیس میں پولیس اب تک دو ملزموں کو حراست میں لے چکی ہے، دلاور اور حذیفہ پنجاب یونیورسٹی کے ہی طالبعلم ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزموں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔