ایف آئی اے نے لاہور سے حوالہ ہنڈی کا بڑا گروہ پکڑ لیا
لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑا گروہ پکڑ لیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ چوک میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کے دھندے میں ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا، ملزمان میں عبدالولی، عباس خان، ظفر، سرفراز خان اور حارث خان شامل ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان عبدالولی اور عباس خان سے 3 کروڑ روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں، فون اور دیگرشواہد قبضے میں لے لیے گئے۔