پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل کا معمہ حل ، حادثاتی گولی چلنے سے جاں بحق ہوا
لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی کےطالبعلم کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا ہے ،حادثاتی گولی چلنےسے جاں بحق ہوا۔
ایس اہس پی اقبال ٹائون بلال احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا عماردلاور، عبداللہ اورحذیفہ کےساتھ پی سی ڈھابہ پنجاب یونیورسٹی گاڑی میں موجود تھا،گاڑی اور 9ایم ایم پسٹل دلاورکا تھا، انہوں نے بتایا کہ دلاورسے پسٹل گاڑی کے پیچھے بیٹھےحذیفہ نےمانگ اورجب حذیفہ نے چیمبر مارا تو اچانک بریسٹ کی شکل میں گولیاں چل گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ 3 گولیاں گاڑی کی سیٹ کو پھاڑتےہوئےعمارکو لگیں گولیاں لگنے پر رانا عمار کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہارگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوری پولیس ٹیم تشکیل دی جس نےکارروائی کرتےہوئےملزم دلاور کو ہسپتال سے جبکہ دوسرے ملزم خذیفہ کو گجرات کےنواحی علاقےسے گرفتارکیا گیا ہے،جبکہ طلباء تنظیم کی جانب سے واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے، تینوں سٹوڈنٹس کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔