عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی جنہوں نے عمرے کی آڑ میں گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔

مسافر خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، گرفتار خواتین کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہ تھی جبکہ گرفتار خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کیلئے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار خواتین کو اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا، گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں