پشاور سیف سٹی پراجیکٹ پرکام شروع کرنےکا فیصلہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور: (دنیا نیوز) حکومت نے پشاور سیف سٹی پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ عید کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر بھرمیں سو مقامات پر 700 کیمرے لگائے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں جنوبی اضلاع میں سیف سٹی پر کام شروع ہوگا، بنوں سمیت ڈی آئی خان میں سیف سٹی پراجیکٹ پر ہوم ورک مکمل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چند دنوں میں سیف سٹی پراجیکٹ عملی طور پر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں