اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اینٹہ نارکوٹیک فارس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کاروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔
کاروائیوں میں 2 کروڈ 25 لاکھ سے زائد مالیت کی 42.37 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی علاوہ ازیں کہوٹہ روڈ اسلام آباد کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار2 ملزمان سے 900 گرام چرس 100 گرام آئس اور 109 گرام وزنی 200 ایکسٹی گولیاں برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے 1.028 کلوگرام آئس،علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 440گرام وزنی 61 آئس بھرے کیپسولز، غزہ بند روڈ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 20کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائی میں کابرہان انٹرچینج اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 2.4کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، ویلج سمیع تربت ڈسٹرکٹ کیچ سے 15 کلوگرام کرسٹل ہیروئن، رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
کاروائیوں میں گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔