کراچی میں رات گئے مبینہ مقابلے، 6 ملزمان زخمی، 7 گرفتار ہو گئے
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
پاکستان بازار پولیس نے الطاف نگر کے قریب دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ادھر شاہ لطیف پولیس کا سیکٹر 17 اے کے قریب ملزمان سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب کو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
یوسف پلازہ پولیس نے ملزمان سے فائرنگ کا تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، سٹیل ٹاون پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔