کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

تفریح

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے کنگنا کو اس کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ مجسٹریٹ آر آر خان نے کنگنا کی ایک دن کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ریمارکس دئیے کہ اگر کنگنا آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کواپنے متنازع بیانات کے سبب اکثر عوامی تنقید کا سامنا رہتا ہے، خصوصا مسلمانوں سے متعلق کنگنا رناوت کے خیالات متعصبانہ خیال کئے جاتے ہیں جس کے سبب ان کی شہرت گہنا گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں