آج کل ننانوے فیصد سکرپٹ ‘ردی’ ہیں: نادیہ افگن

تفریح

لاہور:(روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ آج کل ننانوے فیصد سکرپٹ 'ردی' لکھے جا رہے ہیںجن میں روایتی اور دقیانوسی کہانیوں کو پیش کیا جا رہا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نادیہ افگن نے یہ بھی کہا کہ اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ کم مگر اچھا کام کریں گی۔ایک انٹرویو میں نادیہ افغان نے کہا کہ انہیں آج تک ایسے ہی کردار دئیے جاتے ہیں، جنہیں وہ اچھے انداز میں نبھاتی ہیں۔ نادیہ افگن نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کچھ منفرد کام کرے اور انہیں کوئی طاقتور کردار ملے اور جو اداکاری کے قابل ہو۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کے پاس زیادہ تر دقیانوسی قسم کے سکرپٹ آتے ہیں، جن میں ساس اور بہو کے جھگڑے ، بری نند اور خواتین کی تکرار کو پیش کیا جا رہا ہوتا ہے اور انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں