بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند لاش برآمد

تفریح

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کی لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، ان کے شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق رائمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے سبب لاش پر زخموں کے بے تحاشا نشانات پائے گئے۔پولیس کو ڈھاکہ کے علاقے کیرانی گنج پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع ملی، اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور ڈرائیور سے تفتیش کی گئی تو شخاوت نے سچ اگلتے ہوئے بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

اداکارہ رائمہ بنگلا دیش کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات میں شامل تھیں، انہوں نے 25 فلموں اور کئی ایک ٹی وی شوز میں فنی خدمات انجام دیں۔ پولیس کے مطابق ان کے قتل کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں