یشماگل کی ہسپتال میں زیرعلاج خبر سے مداح تشویش میں مبتلا

کراچی :(ویب ڈیسک ) ماڈل و اداکارہ یشماگل کی ہسپتال میں زیرعلاج خبر سن کر مداح پریشان ہو گئے۔

ماڈل و اداکارہ یشماگل نے ہسپتال جانے سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پرخبر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ علاج کیلئے ہسپتال جارہی ہیں ان کی صحت کیلئے دعا کریں جسے پڑھ کر ان کے مداح پریشان ہو گئے۔

تاہم علاج کے بعد یشما گل نے ہسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کا میڈیکل کا عمل مکمل ہوگیا۔

اداکارہ و ماڈل پشما گل نے علاج  کے بعد بھی  یہ واضح نہیں کیا تھا کہ انہیں کس نوعیت کی بیماری یا پیچیدگی کی وجہ سے علاج کیلئے ہسپتال میں میڈیکل کے عمل سے گزرنا پڑا ہے ۔

پشما گل کی جانب سے ہسپتال کے بستر سے شیئر کی گئی تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ کا چھوٹا آپریشن یا پھر انہیں بائیوپسی وغیرہ کے عمل سے گزرنا پڑا ہے ، تاہم اس پر حتمی رائے نہیں دی جاسکتی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں