جنت مرزا کی جاپانی فیشن انڈسٹری میں انٹری
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاک کوئن اور ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بعد جاپانی فیشن انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر نے جاپانی فیشن شو کی چند جھلکیاں تصاویر کی صورت میں شیئر کی ہیں۔
انہوں نے انسٹا گرام پر جاپانی فیشن شو میں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے فیشن شو میں سرخ و جامنی مختلف لباس میں 2 مرتبہ ریمپ پر جلوے بکھیرے، انسٹاگرام پوسٹ میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہیں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی پر منعقدہ فیشن شو میں ریمپ واک کر کے بے حد خوشی ہوئی۔