سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہرانتقال کر گئے

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہریحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

اداکارہ کی جانب سے شوہر کے انتقال کی خبرسوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر دی گئی، شگفتہ اعجاز نے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج ان کے شوہر انتقال کر گئے ہیں، ان کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی بھی درخواست کی۔

یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے، اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی یہ ان دونوں کی دوسری شادی تھی۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں